اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا پہلا آرڈر ہی مسلم دشمنی پر مبنی

بھارتی ریاست اُتراکھنڈ کے انتخابات میں بی جی پی کی کامیبابی کے بعد نومنتخب وزیر اعلیٰ نے مسلم دشمنی پر مبنی پہلا آرڈر جاری کر دیا۔
اُتراکھنڈ میں حلف لینے والے نئے وزیر اعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے حکم جاری کیا ہے کہ پوری ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کر دیا ہے۔
مسلمان مخالف الیکشن مہم کے بعد اب جنونی ہندوؤں نے سرکاری سطح پر بھی مسلم دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے۔
انتخابی مہم میں مسلم مخالف ایجنڈے کا پرچار کرنے والی بی جے پی نے اب جیت کے بعد اس پر عمل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
AdvertisementWe have decided to implement Uniform Civil Code in the state. The state cabinet unanimously approved that a committee (of experts) will be constituted at the earliest & it will implemented in the state. This will be the first state to do so: Uttarakhand CM Pushkar Singh Dhami pic.twitter.com/GJNAdk1XbF
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 24, 2022
نئے وزیر اعلیٰ پشکرسنگھ دھامی وزیرا علی نے بتایا کہ اب اس معاملہ پر بہت جلد ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی اور ریاست بھر میں یونیفارم سول کوڈ لاگو کیا جائے گا.
نو منتخب وزیر اعلیٰ نے انتخابات کے دوران اپنی ہر ریلی میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ریاست کے وزیر اعلی بنے تو سب سے پہلے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ لاگو ہوگا.
وزیر اعلیٰ نے جنونی ہندوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتادیں کہ ملک بھر میں اتراکھنڈ پہلی ایسی ریاست ہے جو یونیفارم سول کوڈ کو لاگو کرنے جارہی ہے.
پشکر سنگھ دھامی کو قانون ساز کونسل کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا. وزیر اعلی دھامی نے بدھ کو اپنے عہدہ کا حلف لیا تھا اور وزیر اعلی بنتے ہی انہوں نے عوام سے کیا اپنا سب سے بڑا وعدہ پورا کیا ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں 70 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

