Advertisement

جہانگیر ترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے لوگ ہیں، اسد عمر

اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ شیریں مزاری کے ہوتے ہوئے اپوزیشن کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔
اسد عمر نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں تحریک انصاف کے لوگ ہیں پی ٹی آئی کے مخالف نہیں، ان کا فعال ہونا اچھی بات ہے۔

اس سے قبل وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور ملک کی بقاء میں ان کے کردار کے حوالے سے بات کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کی خواتین اپنا کردار نہ ادا کریں کیونکہ ملکی کی نصف آبادی کو پیچھے رکھ کر ہم ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی صحت، تعلیم، سلامتی اور ایمپاورمنٹ کیلئے قومی فریم ورک  اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن سماجی تحفظ فراہم کرنا تھا اور ثانیہ نشتر کے ذریعے سماجی تحفظ کے اس پروگرام کا آغاز دیا گیا کیونکہ پاکستان میں خواتین کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگار جوہر کا آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچنا ایک اعزاز ہے جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے خواتین نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ پاکستان میں 76 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں اور 55 فیصد ڈاکٹرز خواتین ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج احساس کفالت پروگرام کے تحت 14 ہزار روپے خواتین میں نقد تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے بہتر حکمت عملی سے عوام کا طرز معاشرت بہتر بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

بعدازاں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی ہے کیونکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو سازگار ورکنگ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version