ملک کا نام روشن کرنیوالے ہمارے قومی ہیرو ہیں، عثمان ڈار

سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا، عثمان ڈار
عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنیوالے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسلر انعام بٹ اور طلحہ طالب نےملک کا نام روشن کیا، ملک کیلئے جن جوانوں نے میڈل جیتے ان کو ایمبیسیڈر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنیوالے ہمارے قومی ہیرو ہیں، کامیاب بزنس لون کیلئے سو ارب روپے رکھے گئے اسد عمر اور شفقت محمود نے بڑا سپورٹ کیا۔
عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ ایچ ای سی کے تعاون سے سپورٹس ڈرائیو شروع کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس کو نظر انداز کیا گیا، نوجوانوں کو یقین دلاتا ہو ں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ کو پورے ملک میں لیکر جا رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز عثمان ڈار نے یونیورسٹی آف لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں کامیاب جوان بزنس لون کے تحت نوجوانوں میں 29 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ لاہور میں نوجوانوں میں کاروبار شروع کرنے کے لئے 5 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کا بنیادی مقصد ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
عثمان ڈار نے یہ بھی کہا تھا کہ اب تک یہ پروگرام 50,000 افراد کے لئے نوکریاں فراہم کر چکا ہے اور اس میں سے 36,000 لوگوں کے لئے پنجاب میں نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا کہنا تھا کہ کہ کامیاب جوان بزنس لون پروگرام کے ذریعے لاہور میں 9 ہزار سے زائد افراد کو براہ راست روزگار دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ طلباء کو 160,000 وظائف بھی دیئے گئے ہیں جن میں سے 65 ہزار پنجاب اور 9 ہزار لاہور میں دیئے گئے ہیں۔
عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کامیاب جوان سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور کل ہفتہ سے گوجرانوالہ سے ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ سپورٹس ڈرائیو کا آغاز کیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں خود انحصار بنانے کے وژن کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں، یہ اقدامات تعلیم اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دھرنے کے دنوں میں سخت حالات کا سامنا کیا ،اپوزیشن اپنے تمام منفی حربے استعمال کرنے میں آزاد ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

