Advertisement

یومِ پاکستان، آرمی چیف کی نامور ستاروں سے ملاقات، ویڈیو دیکھیں

یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپراسٹارز سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے پریڈ میں شرکت کرنے والے شوبز ستاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی اور وہاج علی شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی یہ ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں انہیں اداکارہ مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آرمی چیف کی بات سُن کر مایا علی جواب میں احترام سے اُن کا شکریہ ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب، مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیرِ اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد اور دیگر نے شرکت کی۔

رواں برس قیام یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ کی تھیم ’شاد رہے پاکستان‘ رکھی گئی تھی جو قومی ترانے سے ماخوذ ہے۔

Advertisement

پریڈ میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستوں نے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیا، اس موقع پر خصوصی فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر خصوصی بگل بجایا گیا، قومی ترانہ پڑھنے اور تلاوت کلام پاک کے بعد پریڈ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی جیپ میں سوار ہو کر مسلح افواج کا معائنہ کیا۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version