Advertisement

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات، اراکین کی ناراضی سمیت اہم معاملات پر گفتگو

گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہانگیرترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی ارکان کی ناراضگی سمیت موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔

آج ہی جہانگیرترین گروپ میں شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں علیم خان  نے گورنر سندھ کو موجودہ صورتحال اور ارکان اسمبلی کے گلے شکووں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے سخت پریشان ہیں ، پارٹی کا امیج خراب ہو رہا ہے اور موجودہ کارکردگی پر اگلا انتخاب لڑنا بھی تمام ارکین اسمبلی کے لئے مشکل ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں؛ علیم خان کا صوبائی وزراء اور ارکان سمیت ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان کی ناراضگی دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement

علیم خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین گروپ میں بڑی تعداد میں ارکین اسمبلی شامل ہیں ، آج کے اجلاس میں بھی شرکا کی اکثریت وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی چاہتی ہے ۔

بعد ازاں علیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لاہور آیا ہوں ، علیم خان آج بھی عمران خان کے ساتھی ہیں ، علیم خان، جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے پی ٹی آئی پنجاب حکومت سے تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ن لیگ کی علیم خان کو پنجاب کی وزارت اعلٰی دینے کی پیش کش

انہوں نے کہا کہ یہ تحفظات تحریک انصاف کے حق میں ہیں اور میں وزیراعظم عمران خان کو علیم خان کے تحفظات سے آگاہ کروں گا تاہم آخری فیصلہ عمران خان کا ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کل ہی تمام معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی اور 24 گھنٹوں میں سب واپس ایک پیج پر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version