باہو بلی کے ہیرو پربھاس کو شادی کے لئے کتنی لڑکیاں پرپوز کر چکی ہیں؟

بالی ووڈ کے معروف تیلگو اداکار باہو بلی کے ہیرو پربھاس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اس فلم کے بعد اب تک 5000 شادی کے پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس بالی ووڈ کے ایکشن تیلگو ہیروز میں سے ایک ہیں اور انہیں بالی ووڈ کا دوسرا سلمان خان بھی کہا جاتا ہے، بھارت اور دنیا بھر کی لڑکیاں ان کی اتنی دیوانی ہیں کہ اب تک انہیں کئی پروپوزل مل چکے ہیں۔
اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
پربھاس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شادی کی اتنی درخواستیں ان کے لئے اُلھجن بن گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ وہ شادی ضرور کریں گے مگر کب اور کس سے یہ انہیں ابھی معلوم نہیں ہے۔
اس انٹرویو میں پربھاس نے بتایا کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں، تاہم میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اس بارے میں ’’باہو بلی‘’ کے بعد سوچوں گا۔ اداکار نے کہا کہ وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

