Advertisement

شین وارن کے دنیائے کرکٹ میں وہ  کارنامے جو ہمیشہ یاد رہیں گے

کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈ ز قائم ہوئے اور ٹوٹے تاہم کچھ ریکارڈز ایسے ہین جو ٹوٹنا ناممکن ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر جو کہ آج دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے ہیں ،نے دنیائے کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی اور اپنی جادوئی بولنگ سے بڑے سے بڑے بلے بازکو حیران کردیا۔

Advertisement

شین وارن نے آسٹریلیا کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 999 وکٹیں حاصل کیں۔

لیجنڈ اسپنر نے آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ  708 شکار کیے یہی نہیں بلکہ اسپنر کے طور پر ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کے لئے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں،انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 291 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

آسٹریلیا کے لئے ون ڈے میں  سب سے زیادہ بار 4 وکٹیں لینے والے بولر بھی شین وارن ہیں جنہوں نے 13 بار 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیسٹ میں زیادہ بار 5 وکٹیں لینے والے بولر بھی شین وارن ہیں جنہوں نے 37 بار ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی شین وارن کے پاس ہیں جنہوں نے کلینڈر ایئر میں 96  شکار کیے۔

Advertisement

شین وارن کرکٹ کی دنیا میں ایک عظیم بولر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ شین وارن وہ کپتان ہیں جنہوں نے پہلی بار انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) جیتا۔

https://twitter.com/CricWick/status/1499804482313625603

آسٹریلیا کے 1999 کے ورلڈکپ جیتنے میں لیجنڈری شین وارن کا ایک اہل کردار تھا جس کی بدولت آسٹریلیا دوسری بار 1999 میں ورلڈ چیمپئین بنا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version