Advertisement

آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کی بولی 50 ہزار کروڑ میں متوقع

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے اگلے 5 سیزن کے لئے نشریاتی حقوق فروخت کرنے کا ٹینڈر جاری کر دیا.

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے برانڈ آئی پی ایل کے 5 سیزن 2023-2027 کے لئے میڈیا رائٹس ٹینڈر جاری کئے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ نشریاتی حقوق 50 ہزار کروڑ میں فروخت ہو سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہےکہ بورڈ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای نیلامی کا اہتمام کر رہا ہے۔

جے شاہ نے کہا کہ رواں سیزن میں دو نئی فرنچائز کا مطلب زیادہ میچز ، زیادہ دلچسپی اور زیادہ وینیوز سے آئی پی ایل ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹینز کے آنے سے آئی پی ایل کے میچز کی تعداد 60 سے بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔

Advertisement

جے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں میں بھی اب زیادہ مسابقت کی جنگ ہو گی جس کا فائدہ بورڈ کو ہو گا اور امید ہے کہ نشریاتی حقوق 50 ہزار کروڑ میں جا سکتے ہیں۔

آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے جبکہ نیلامی 12 جون تک متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version