عمران عباس اور الکا یاگنک نے ایک ساتھ گانا کب گایا؟

پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی اور الکا یاگنک کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھرپور چرچے ہو رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران عباس اور الکا ایک ساتھ سُروں کا جادو بکھیر رہے ہیں۔
عمران عباس نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے’۔
ساتھ ہی عمران عباس نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بھارتی گلوکارہ اور پاکستانی اداکار عمران عباس کی ایک ساتھ گانا گانے کی اس ویڈیو ویڈیو کو صارفین کی جانب سے نےحد پسند کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران اور الکا دونوں کو دبئی میں شوٹنگ کے لیے ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے ساتھ وقت گزارا اور گانا بھی گایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

