Advertisement

مشہور عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی کی غیر متوقع رٹائرمنٹ

عالمی ٹینس پر حکمرانی کرنے والی آسٹریلوی خاتون ٹینس کھلاڑی ایشلیگ بارٹی نے پروفیشنل ٹینس سے رٹائرمنٹ لے لی ہے۔

ایشلیگ بارٹی کے اس غیر متوقع فیصلے پر سب حیران ہیں، کچھ لوگوں نے اس خبر کو فیک قرار دے دیا تھا۔

گزشتہ روز عالمی نمبر ایک ایشلیگ بارٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اب اپنے دوسرے خوابوں کی تکمیل کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ ٹینس کورٹ کو میں جتنا وقت دے سکتی تھی دیا اور مزید وقت نہیں ہے۔

ایشلیگ بارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر خوش ہیں اور میں اپنے فیصلے پر مطمئن ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشلیگ بارٹی نے 2019 میں فرنچ اوپن جیت کر پہلا گرینڈ سلم حاصل کیا تھا، عالمی نمبر ایک پر 114 ہفتے مسلسل رہنے کا ریکارڈ بھی بارٹی کے نام ہے۔

صرف اسٹیفی گراف ، سیرینا ولیمز مارٹینا نیورا تلوا اس فہرست میں ان سے آگے ہیں۔

بارٹی نے فرنچ گرینڈ سلم ایونٹ کی 17.9 ملین پاؤنڈ کی انعامی رقم بھی حاصل کی تھی۔

ایشلیگ بارٹی نے 2018 میں یو ایس اوپن میں گرینڈ سلم ڈبلز ایونٹ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

ایشلیگ بارٹی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل میں مجھے سب کا تعاون حاصل رہا اور میں فخر کے احساس کے ساتھ اس کھیل سے رخصت ہو رہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version