Advertisement

’محکمہ صحت میں پہلی بار ٹیچنگ فیکلٹی کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے‘

یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں پہلی بار ٹیچنگ فیکلٹی کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے  پنجاب تھیلیسیمیا اینڈادر جنیٹک ڈس آرڈرز پریونشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماں کے پیٹ میں بچے کا علاج اب ممکن ہے، آج ڈاکٹرز کو ماں کے پیٹ میں بچے کے علاج کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں بین الاقوامی ماہرین مقامی ڈاکٹرز کو فیٹل میڈیسن کی تربیت فراہم کریں گے، پاکستان میں 1994میں تھیلیسیمیا پروگرام کے ذریعے فیٹل میڈیسن کا آغاز کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  پنجاب تھیلیسیمیا اینڈادر جنیٹک ڈس آرڈرز پریونشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب بھرمیں قبل ازپیدائش تشخیص کیلئے فیٹل میڈیسن کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی طبی درسگاہوں کے اساتذہ کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے، ٹیچنگ فیکلٹی پر نئے بننے والے ڈاکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے دس مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں، گنگارام اسپتال لاہورمیں زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں پہلی بار فیٹل میڈیسن کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایک ڈاکٹرکو مسیحا کہا جاتاہے، مریض اسپتال میں آکر ہر چیز ڈاکٹر کی جھولی میں ڈال دیتاہے، ایک ڈاکٹر کی تشبیہ حضرت عیسٰیؑ سے دی جاتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں پہلی بار ٹیچنگ فیکلٹی کیلئے تربیتی سیشنزکا انعقاد کیا جارہاہے، وزیراعظم عمران خان نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی تقریرمیں ماں اور بچہ کی صحت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے دوردراز کے علاقہ جات میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں، محکمہ صحت پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ٹیچنگ فیکلٹی کی ریکارڈ ترقیاں کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version