اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اسکولز ایجوکیشن مراد راس کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مخالفین نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، حکومت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ چھانگا مانگا اور مری کی سیاست نہیں چلے گی، کپتان کے ساتھ قوم کھڑی ہے، شکست مخالفین کا مقدر ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر مراد راس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے بھیانک چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کا جو حشر ہوگا وہ قوم دیکھے گی۔
مراد راس نے مزید کہا کہ سرٹیفائیڈ لٹیروں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم عمران خان نہ جھکیں گے اور نہ قوم کو جھکنے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

