Advertisement

بالی وڈ کے وہ ستارے جو چمچماتی گاڑیوں کے بجائے رکشے اور بس میں سفر کرتے ہیں

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور پیسہ بھی کماتے ہیں، تاہم کچھ بالی وُڈ کے کچھ سُپر اسٹارز ایسے بھی ہیں جو بےحد سادگی پسند ہوتے ہیں۔

بالی وڈ اسٹارز فلموں میں اداکاری کے بدلےکروڑوں روپے کا معاوضہ وصول کرکے شہانہ زندگی گزارتے ہیں، جس میں مہنگے گھر، مہنگی گاڑیاں اور مہنگے کپڑے شامل ہیں لیکن کچھ اداکار کبھی کبھی اس چمچماتی زندگی سے دور ہو کر ان سب کے بجائے عام شہریوں جیسی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

یہ وجہ ہے کہ وہ اپنی لمبی اور بڑی گاڑیوں کے بجائے رکشہ ٹیکسی اور بس جیسے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

وہ کون کون سے بالی وُڈ اداکار ہیں جو اکثر لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

 بالی وُڈ کے سادگی پسند اداکار

Advertisement

ہریتھک روشن

اس فہرست میں سب سے پہلے بات کرتے ہیں بالی وڈ کے سپر اسٹار ڈانسر بوائے کی بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے دلوں پر راج کرنے والے ڈانس ماسٹر ہریتھک روشن اپنے دونوں بیٹوں کو کار کے بجائے آٹو رکشے میں سفر کرنے کا تجرنہ کروانا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے ایک بار بچوں کے ہمراہ رکشے میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔

سلمان خان

سلو میاں بھی اس فہرست میں کسی سے پیچھے نہیں، جنہیں مہنگی گاڑیوں کے علاوہ لوکل ٹرانسپورٹ سے پیار ہے اور اکثر سلو میاں کو رکشے میں سفر کرتے دیکھا جاتا ہے۔

Advertisement

جیکولین فرنینڈس

اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کیا جب وہ ایک بار آٹو رکشہ میں سفر کرتی ہوئی دیکھی گئیں اور خوب تصاویر بھی بنوائیں

انیل کپور

اداکار انیل کپور نے بھی وقت پر ایک اہم جگہ پر پہنچنے کیلئے مہنگی گاڑی کے بجائے ٹرین کے سفر کو فوقیت دی تاکہ جلدی پہنچ سکیں۔

Advertisement

دیشا پٹانی

اداکارہ دیشا پٹانی کو اپنے دوستوں کے ساتھ رات کے کھانے کے بعد رکشے میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا وہ اکثر رکشوں میں سفر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

امیتابھ بچن

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کیا اور سب کو حیران کر دیا جبکہ اس سفر کے دوران انہوں نے  مسافروں کے ساتھ کافی اچھا وقت گزارا۔

Advertisement

رنویر سنگھ

روایت سے ہٹ کر کپڑے پہننے والے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے اپنی شاہانہ کار کے بجائے آٹو رکشہ میں سفر کیا۔

ٹائیگر شروف

اداکار ٹائیگر شروف نے بھی اپنا قیمتی وقت بچانے کیلئے ایک بار  اپنی لگژری کار کو  چھوڑ کر لوکل ٹرین کے ذریعے باندرہ سے وسائی تک  سفر کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس دوران مداحوں سے بچنے کیلئے انہوں نے خود کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا تھا۔

Advertisement

رنبیر کپور

بالی وڈ کے  چاکلیٹی بوائے رنبیر کپور نے بھی ایک بار فلم کے پریمیئر میں شرکت کے بعد آٹو رکشہ میں سفر کیا، رنبیر اور سلمان خان تو رکشوں میں سفر کرتے وقت اپنی پہچان چھپانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version