Advertisement

میشا شفیع کا خواتین کیلئے گایا گیا خصوصی گانا ’راجکماری‘ ریلیز

میشا شفیع کا خواتین کیلئے گایا گیا خصوصی گانا ’راجکماری‘ ریلیز کر دیا گیا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کیے گئے اس گانے کو اب تک یو ٹیوب پر سولہ ہزار سے زائد لو گ دیکھ اور سن چکے ہیں۔

اس گانے میں میشا شفیع کو روایتی لباس میں ملبوس دیگر مختلف خواتین کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے اس گانے کوبہت پسندکیا جارہا ہے۔

Advertisement

عدالت نے میشا شفیع سمیت دیگر کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

دوسری جانب آج لاہورہائیکورٹ نے میشا شفیع کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے 30 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد کردیں۔

عدالت نے سائبر کرائم کے حوالے سے کارروائی کرنے والے پیکا کے سیکشن 20 کو آئینی قرار دے دیا۔

Advertisement

میشا شفیع سمیت دیگر نے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزاروں کے خلاف گلوکار علی ظفر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہمارے ملک میں لوگ اپنے تنازعات کو حل کرنے کےلیے فوجداری اور دیوانی قانون کا سہارا لیتے ہیں، ہمیشہ یہ سوال رہتا ہے کہ کیا فوجداری اور سول کارروائی ساتھ ساتھ چل سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا سول معاملات میں شواہد پیش کرنا فوجداری کیسز سے بالکل مختلف ہے موجودہ کیس میں اگر ہتک عزت دعوے کا فیصلہ درخواست گزار کے خلاف آتا ہے تو اس کا اثر کریمنل ٹرائل پرنہیں پڑے گا اوراگر ہتک عزت کا دعوی مسترد بھی ہوتا ہے تو درخواست گزار ٹرائل سے بری نہیں ہوسکتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے کسی شخص کو کسی دوسرے کی عزت اچھالنے اور شہرت کو نقصان پہنچانے کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا۔

Advertisement

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

میشا شفیع کی جانب سے ایڈوکیٹ ثاقب جیلانی جبکہ علی ظفر کی جانب سے ایڈوکیٹ عمر طارق نے دلائل مکمل کیے تھے۔

میشا شفیع کا موقف

میشا شفیع اور دیگر کے وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔

Advertisement

ایف آئی اے نے ملزمان کا موقف لیے بغیر مقدمہ درج کیا۔

عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

علی ظفر کے وکیل کاموقف

علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف منفی مہم چلا کر بدنام کرنے کی کوشش کی، عدالت ملزمان کی دائر درخواستیں خارج کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version