Advertisement

ویمن ورلڈکپ،انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

انگلینڈ نے اتوار کو ویلنگٹن میں گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفیا ڈنکلی 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،نیٹ سیور 40،ٹیمی بیمونٹ 33  امے جونس 31 جبکہ  کپتان ہیٹر نائٹ نے 6 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے 2 شکار کیے جبکہ جہانارا عالم،ریٹو مونی،فہیمہ خاتون اور لاٹا مونڈل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ٹیم 48 ویں اوور میں صرف 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے شمیمہ سلطانہ اور شرمین اختر نے 23،23 رنز بنائے،لاٹا مونڈل 30 جبکہ کپتان نگر سلطانہ نے 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹون اور چارلی ڈین نے3،3 وکٹیں حاصل کیں فریا ڈیوس2 جبکہ ہیٹر نائٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی سوفیا ڈنکلی کو 67 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version