Advertisement

زونل آفس کھلنے کاعلم نہیں، کھل گیا تواچھی بات ہے، عامرخان

عامرخان نے کہا ہے کہ زونل آفس کھلنے کاعلم نہیں، کھل گیا تواچھی بات ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سےعدم اعتماد پرکوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کی ساری باتیں میڈیا کونہیں بتا سکتے، وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔

عامرخان نے کہا کہ وزیراعظم سے خوشگوارماحول میں بات ہوئی،کوئی مطالبات نہیں رکھے، حکومت کے اتحادی ہیں، تمام آپشنزکھلے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی پیشی کے بعد اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کاعلم نہیں،یہ معلوم ہے مارچ کا مہینہ چل رہا ہے، زونل آفس کھلنے کاعلم نہیں، کھل گیا تواچھی بات ہے، مردم شماری ودیگرمسائل پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ساڑھے3سال بعد مرکز کا دورہ کرنا اچھی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Next Article
Exit mobile version