Advertisement

نامور اداکارہ نے مجھے”دو ٹکے کی ماڈل”کہا،منال سلیم کا انکشاف

منال سلیم

پاکستان کی نامور ماڈل منال سلیم نے ٹی وی کی مشہور اداکارہ کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل منال سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹ کے دوران ایک معروف اداکارہ نے انہیں “دو ٹکے کی ماڈل” قرار دیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سلیبرٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے ایک پیغام میں منال سلیم نے کہا کہ وہ تمام کلائنٹس سے گزارش کریں گی کہ آج کے بعد انہیں کسی اداکارہ یا سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کرنے کیلئے کبھی نہ کہیں کیونکہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں “دو ٹکے کی ماڈل” سمجھتی ہیں۔

منال سلیم نے بتایاکہ  ہم بھی کام کرنے آتے ہیں، مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔”

Advertisement

ماڈل گرل منال نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کا ذمہ دار ثناء جاوید کو قرار دیا۔

معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا رویہ اپنانے والی ثنا جاوید ہیں۔

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version