Advertisement

27مارچ کا جلسہ اپوزیشن کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 27 مارچ کا جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، اراکین پنجاب اسمبلی تیمور لالی اور وارث عزیز کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پارلیمنٹرینر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی مخالف عناصر پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور مخالفین بے بنیاد الزامات کی سیاست۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، انتشار کی نہیں، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہے، وزیراعظم نے قوم کو عزت سے جینا سکھایا ہے، پوری قوم انکے پیچھے کھڑی ہے، 27مارچ کا جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version