ابو ظہبی: سوشل میڈیا پر عطیات جمع کرنا گداگری اور جرم قرار

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کی پولیس نے سوشل میڈیا پر عطیات جمع کرنا گداگری اور جرم قرار دے دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ابوظبی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔
ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ غیر قانونی طور پر عطیات مہم چلاتے ہیں۔
ابوظہبی پولیس کے مطابق عطیات جمع کرنے کے لئے لوگ مختلف خیراتی کاموں کے نام استعمال کرتے ہیں جیسے کہ غریب ممالک میں روزہ افطار کروانا، یتیموں کی کفالت کرنا، بیواؤں کی مدد کرنا، مساجد تعمیر کرنا اور مدارس چلانے کے لئے مہمات چلانا، یہ سب غیر قانونی ہے۔
ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’عطیات جمع کرنے کی اس مہم کی یہ تمام صورتیں گداگری میں شمار ہوتی ہیں جن پر کم سے کم سے 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اس طرح کی اپیلوں سے ہوشیار رہنے اور ان کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News