Advertisement

رئیل می کا سستا ترین اسمارٹ فون نارزو50 اے پرائم متعارف

موبائل کی انقلابی ایجاد کی بدولت دنیا سمٹ گئی ہے اوراب لمحوں میں کسی بھی جگہ رابطہ کرنا ممکن ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ایجاد کو صارفین کے لئے مزید بہتر بنانے کے لئے دنیا کی نامورموبائل کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں مصروف ہیں، اسی میں رئیل می بھی شامل ہے۔

رئیل می کی جانب سے اب تک اسمارٹ فون کے ضمن میں کئی شاہکارمتعارف کروائے جاچکے ہیں جو نت نئے اور بہترین فیچر کی بدولت صارفین کی پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

   چونکہ صارفین کا صرار اس بات پر ہوتا ہے کہ انہیں کم بجٹ میں بہترین فیچر سے لیس فون میسر آجائے تو اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے رئیل می اب دنیا کا سستا ترین نارزو 50 اے پرائم فون پیش کر رہا ہے جو ویقیناً صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

رئیل می اس سے پہلے نارزو سیریز کے بہترین فیچر سے لیس 2 فون پیش کرچکا ہے جن میں ستمبر2021 میں نارزو50 اے اور 50 آئی جبکہ فروری 2022 میں نارزو 50 متعارف کرا چکا ہے۔

Advertisement

اب اس کمپنی کی طرف سے نارزوسیریز کا ایک نیا اور سستا ترین فون نارزو 50 اے پرائم کو پیش کیا جارہا ہے۔

رئیل می کے نارزو 50 اے پرائم میں جہاں تک ڈسپلے کا تعلق ہے تووہ 6.6 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

جبکہ بہت سے فون کی طرح اس میں بھی اسکرین میں 8 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

جہاں تک بات ہے صارفین کے پسندیدہ فیچر یعنی کیمرے کی تو اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپدیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 ڈیپتھ اور میکرو کیمرے موجود ہیں جن کے میگا پکسلز کے بارے میں کمپنی نے کچھ واضح نہیں کیا۔

رئیل می نارزو 50 اے پرائم بہترین پراسیسر سے لیس ہے اس میں یونی ایس او سی ٹی 612 پراسیسر دیا گیا ہے۔

Advertisement

اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی آر ایڈین سے کیا گیا جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جبکہ اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کا سب خاص فیچرفنگر پرنٹ اسکینر ہے جو سائیڈ پر دیاگیا ہے جبکہ دیرپا 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ یہ فون سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 140 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 155 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version