Advertisement

عملی طور پر یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے، یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا پارلیمنٹ سے ورچوئل خطاب میں کہنا تھا کہ یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت روسی افواج نے ملک بھر میں تقریباً تمام ہی بڑے شہر بلاک کردیئے ہیں۔ تاہم، اس کے باوجود ہم اپنی زمین اور آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔کوئی بھی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی، ہم مضبوط ہیں کیوں کہ ہم یوکرینی ہیں۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے اور اب اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے نیٹو اور مغربی ممالک سے شکوہ کیا کہ ہمیں جنگ دوران تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ اب وقت ہے کہ یورپی یونین بھی ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے محفوظ مقام پر منتقلی کی امریکی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے چند روز قبل کہا تھا کہ ہمیں جنگ کے لیے اسلحہ چاہیئے انخلاء کے لیے گاڑی نہیں۔

Advertisement

بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالات بتدریج خرابی کی جانب گامزن ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ روس کا جنگ میں پلڑہ بھاری ہے۔ امریکا اور مغربی اتحاد کی یوکرین سے جنگی امداد دینے کی وعدہ خلافی یوکرین کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version