Advertisement

سونم کپور کے گھر والوں کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہو گیا

عروف بھارتی اداکارہ سونم کپور کے سسر کے ساتھ 27 کروڑ کا فراڈ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپو کے سسر کے ساتھ سائبر کرائم میں 27 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سونم کپور کے سسر کے ساتھ انتہائی عیار قسم کے سائبر کرائمنلز نے 27 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کر کے انہیں ٹھگ لیا تاہم فرید آباد پولیس نےکرمنلز کے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے 9 ملزمان کو دہلی، ممبئی، چنئی اور کرناٹک سے گرفتار کیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا کہ فرید آباد سے تعلق رکھنے والی فرم نے سونم کپور کے سسر کے ساتھ فراڈ کیا، جس کا مقصد اپنی فرم کے لیے مرکزی اور صوبائی حکومت سے ٹیکس چھوٹ کا حصول اور لیویز لائسنسوں کی چھوٹ کا غلط استعمال تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث ملزمان نے مسٹر آہوجا کے دستخط کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بنوا رکھے تھے، پولیس کے مطابق مسٹر آہوجا کی فرم نے گزشتہ سال جولائی میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد کیس پر خاموشی سے کام کیا گیا اور اب ملزمان کو پکڑ کر ان پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version