Advertisement

معروف اداکارہ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر خاموشی توڑدی

بولی وڈ اداکارہ بھاونا نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ برباد ہوگئیں اور اب اپنا کھویا ہوا وقار واپس چاہتی ہیں۔

ایک نجی یوٹیوب چینل ‘دی موجو سٹوری’ کو دیے گئے ایک لائیو انٹرویو میں نامور اداکارہ نے اپنی پانچ سالہ خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج کے بارے میں سوچے بغیر ایک مضبوط جنگ لڑیں گی۔

ملیالم، تامل، کنڑ اور تیلگو فلموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان بشمول ان کے شوہر، قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر لوگوں نے اس تکلیف دہ دور میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

بھاونا نے کہا، “میری عزت کے لاکھوں ٹکڑے کر دئے گئے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر قوت ارادی تھی جس نے انہیں مستحکم رکھا۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کی طرف سے بھرپور حمایت کے باوجود خود کو تنہا محسوس کرتی ہیں۔

بھاونا نے بتایا کہ کہ وہ کس طرح 2020 میں 15 دن صبح سے شام تک کمرہ عدالت میں رہیں۔ ہر بار جب کسی وکیل نے اس سے جرح  اور پوچھ گچھ کی تو انہیں ثابت کرنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔

بھاونا نے کہا کہ اس تکلیف دہ واقعے کے بعد ملزمان سوشل میڈیا پر ان کی توہین کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد انہیں ملیالم فلم انڈسٹری میں کام دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ کو 2017 میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ شوٹنگ کے مقام سے گھر واپس آرہی تھیں، مردوں کے ایک گینگ نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ اس وقت ایک بڑے تنازعے میں بدل گیا جب مرکزی ملزم پلسر سنیل نے انکشاف کیا کہ اس حملے کے پیچھے مقبول ملیالم اداکار دلیپ کا ہاتھ تھا۔ دلیپ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اب وہ ضمانت پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version