Advertisement

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی، مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چین، روس اور کینیڈا سمیت تمام مسلم ممالک کے شکرگزار ہیں کہ یہ قرارداد منظور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر توہین مذہب کے واقعات پر عالمی امن کو خطرہ ہوگیا تھا، او آئی سی اجلاس کے لئے 19 مارچ سے مہمان آنا شروع ہوجائیں گے، او آئی سی کے مہمان 24 مارچ تک رہیں گے۔

 مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا مشکور ہوں کہ اس نے اپنا مارچ ایک روز کے لئے موخر کیا، او آئی سی مہمان پاکستان کے مہمان ہیں، او آئی سی میں کشمیر، فلسطین، اسلاموفوبیا اور حجاب ایشوز پر بات ہوگی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب نے کہا کہ اڑتالیس مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہوں گے، یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی وزیر خارجہ اور یورپی ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ او آئی سی کے چار پانچ روز اسے بھرپور کوریج دیں، سیاست پہلے بھی چل رہی ہے پھر بھی چلتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version