Advertisement

ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشاور قصہ خوانی بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا  ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جبکہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں امن کے لئے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں دھماکا مسجد کے اندر نماز شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکےکے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیاہے۔

اس کے علاوہ ریسکیوکی ٹیموں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہیں، ریسکیو1122 کی 15 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 40کے قریب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version