Advertisement

کبریٰ خان کی آن لائن ٹیکسی سروس پر کڑی تنقید، کمپنی کا موقف آگیا

پاکستانی شوبز  سے وابستہ معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ایک  آن لائن ٹیکسی سروس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کبریٰ خان کا مذکورہ کیب سروس کی سہولیات کے بارے میں کہنا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ  ان کی سروس بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کبریٰ کا ٹیکسی سروس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب ہمیں پاکستان میں مذکورہ کار سروس کی جگہ نئی ٹیکسی سروس کی ضرورت ہے، اس آن لائن ٹیکسی کی سروس ہر گزرتے وقت کے ساتھ بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے۔

https://twitter.com/KubraMKhan/status/1500765999226064898?s=20&t=2Di-_O9KbpWZlPwDBRxKsA

اداکارہ کی جانب سے تنقید کئے جانے پر کیب سروس کی انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

Advertisement

کمپنی کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سروس میں خرابی پر معذرت خواہ ہیں ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے رجسٹرڈ نمبر کے ساتھ ہمیں اپنے ناخوشگوار تجربے سے آگاہ کریں تو ہم کوشش کریں گے آپ کی شکایت کو جلد سے جلد  دور کیا جاسکے۔

Advertisement

 

کبریٰ خان کی جانب سے کئے گئے شکایتی ٹوئٹ پر ان کے مداحوں سمیت دیگر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کی اور اپنے ساتھ گزرے ناخوشگوار تجربات کو شیئر کیا۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ سروس اب اتنی خراب ہوچکی ہے کہ بُکنگ کے بعد بھی گھنٹوں کار دستیاب نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version