Advertisement

حکومت قرضے لیتی ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت قرضے لیتی ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا دعویٰ کرنے والے کرپٹ ترین لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، حکومت میں جو بھی ہے اس کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج وفاق اور پنجاب میں کرپٹ ترین حکومت ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن مل کرکرے گی، جو عدم اعتماد کی تحریک کو نقصان پہنچائے گا عوام معاف نہیں کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں میں آزاد پالیسی پر یقین رکھتا ہوں، خارجہ پالیسی دوسرے ممالک سے رابطے بڑھاتی ہے، وزیراعظم بتائیں ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس سے متعلق بھی جھوٹ بولا جاتا ہے، قانون اچھا تھا تو قومی اسمبلی میں لیکر آتے، بحث کرائی جاتی، حکومت فیک نیوز کی تعریف بتا دے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان اضافی قرضے لے کر پیکج کوپورا کرے گا، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی تقریرمیں بجٹ کا کوئی ذکر نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد سے ہٹانے کی بات کی تو ڈوبتی کشتی کو بچا رہے ہیں، عوام سے کیے وعدے سب جھوٹ پر مبنی ہیں، آئندہ4 سال میں 4 سو ارب کے اضافی قرضے لینے پڑیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 13 دن پہلے 12روپے فی لٹرپیٹرول کی قیمت بڑھائی تھی، حکومت قرضے لیتی ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے، آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے تھے کیا ان سے ہٹ گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ جو اقدامات کررہے ہیں اس سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا، حکومت کے اقدام آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کریں گے، موجودہ حکومت کی غلطیوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، دوسروں کو مشورہ دینے والے آج خود گھبرا گئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version