آمنہ ملک نے ثنا جاوید سمیت کئی اداکاراؤں کو بدتمیز کہہ دیا

پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ صرف ثنا جاوید ہی نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری کی اور بہت سی اداکارائیں بدتمیز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ثنا جاوید کے علاوہ اور بھی متعدد اداکارائیں ہیں جو کہ بدتمیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے لوگوں اور جونیئر آرٹسٹس سے برے سلوک کی ذمہ داری پروڈکشن ہاؤسز اور ہدایت کاروں پرعائد ہوتی ہے، وہ چاہیں تو بہت سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں۔
آمنہ نے کہا کہ ثنا جاوید شروع سے بد تمیز نہیں ہوں گی، ان کا رویہ اس وقت تبدیل ہوا ہوگا جب انہیں مشہور بنایا گیا اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پروٹوکول اور عزت دی گئی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح بد تمیز ہیں۔
آمنہ ملک نے انکشاف کیا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والوں کو شوٹنگ کے دوران الگ کمرے دیے جاتے ہیں اور انہیں معاوضہ بھی زیادہ دیا جاتا ہے جبکہ معاون اداکار بھی شوٹنگ کے لیے مکمل وقت دیتے ہیں اور اتنی ہی محنت کرتے ہیں مگر انہیں کم اہمیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

