سائبر سیکیورٹی؛ گوگل اور مائیکروسافٹ ایک دوسرے کے مدمقابل

امریکا کے دوبڑے ٹیکنالوجی جائنٹ سائبرسیکیورٹی فرم مینڈیانٹ کو خریدنے کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق گوگل مذکورہ کمپنی کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر میں خریدنے جا رہا ہے۔
تاہم گوگل کی روایتی حریف کمپنی مائیکر سافٹ بھی Mandiant کوخریدنے کے لیے نظریں گاڑ کر بیٹھی ہے۔
اس امریکی سائبرسیکیورٹی کمپنی کا کام سائبرحادثات اور سائبر سیکیوریٹی کی جانچ کرنا ہے۔ مذکورہ کمپنی کا نام رواں سال نیوز کارپ اور کمپیوٹر جی پی یو ( گرافک پروسیسنگ یونٹس) بنانے والی امریکی کمپنی Nvisdia پر ہونے والے سائبر حملوں کی تحقیقات کے بعد ذرایع ابلاغ میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے کلاؤڈ بزنس کو بڑھانے کے لیے اس کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
جب کہ ایمیزون اورمائیکروسافٹ بھی اپنی سائبرسیکیورٹی اور کلاؤڈ بزنس پربھاری رقم خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر Mandiant کے ساتھ ڈیل فائنل ہوجاتی ہے تواس سے ہمارے کلاؤڈ بزنس میں کافی اضافہ ہوجائے گا جو کہ پہلے ہی سالانہ 19 ارب ڈالرسے زائد کا ریونیو پیدا کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ بھی مذکورہ کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جو کہ پہلے ہی آئندہ پانچ سالوں میں سائبرسیکیورٹی پر20 ارب ڈالرخرچ کرنے کا عندیہ دے چکی ہے۔
گوگل نے Mandiant کو فی حصص 23 ڈالر کی پیش کش کی ہے۔ ممکنہ طور پریہ ڈیل اس سال کے ٓکر تک ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News