بلاول کی دھمکی اپوزیشن کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کی دھمکی اپوزیشن کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلاول کا او آئی سی کے اجلاس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دینا اپوزیشن کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے اقدام کو کمزورکرنا چاہتے ہیں۔
Bilawal threatening to disrupt OIC meeting shows the nefarious design of the opposition to undermine the initiative of Ìmrañ khan to bring Muslim world together to have a common strategy to fight Islamophobia.
Advertisement— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 19, 2022
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر پیر تک اجلاس نہ بلایا گیا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتےہیں، جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے، کوشش کی جارہی ہے کہ ارکان اپنا ووٹ استعمال نہ کریں، تاثر دیا جارہا ہے وہ نہیں کھیلے گا تو کوئی نہیں کھیلے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہتا ہے آئینی بحران پیدا ہو اور تیسری قوت کو موقع ملے، عمران خان نے شکست دیکھ کر غیرجمہوری عمل اختیار کیا، حکومت طاقت کے استعمال پر اتر آئی، پہلے پارلیمان پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئیں مقابلہ کریں، عمران نیازی زندگی بھر کھلاڑی رہے، آخرمیں بال ٹیمپرنگ نہ کریں، ہم ذمہ داری کے ساتھ آج تک چل رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے آئینی بحران پیدا ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اسپیکر نے غیر جمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا، اسپیکر پیر تک عدم اعتماد نہ لائے تو ایوان میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران اکثریت کھو چکا ہے، عمران شکست دیکھ کر غیر جمہوریہ اپنا رہا ، جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

