Advertisement

یوکرینی کسانوں نے جدید ترین روسی میزائل سسٹم پھونک ڈالا

سوشل میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان چھڑی جنگ کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے۔

دنیا نے سوچا تھا کہ یوکرین روس کے لیے تر نوالہ ثابت ہوگا، لیکن کون جانتا تھا کہ یوکرین کی فوج تو بعد میں پہلے یوکرینی عوام ہی روسی افواج کو ناکوں چنے چبوا دے گی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک روسی میزائل سسٹم کو آگ میں لپٹا دیکھا جاسکتا ہے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود روسی میزائل سسٹم کو کچھ یوکرینی کسانوں نے آگ لگائی ہے۔

Advertisement

ٹینک سے اٹھتے شعلے بتا رہے ہیں کہ کروڑوں ڈالر کی لاگت سے بنا یہ میزائل سسٹم اب کسی کام کا نہیں رہا۔

روس کے خلاف لڑائی میں یوکرین کے شہری بھی شامل ہوچکے ہیں اور بہادری سے روسی افواج کا سامنا کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک یوکرینی شہری کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے ایک روسی ٹینک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی شہری کا دعویٰ ہے کہ روسی فوجی ان کی زمین سے بھاگ رہے ہیں اور انہوں نے اس ٹینک کو چھوڑ دیا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی یوکرین کے بشٹانک سٹی کی بتائی جارہی ہے۔

Advertisement

جس میزائل سسٹم کو پھونکا گیا ہے، اس کی لاگت 15 ملین امریکی ڈالر تھی۔

Pantsir-C Missile System میڈیم رینج میزائل اور اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم سے لیس ہوتی ہے، جس کو روس کے، کے بی پی انسٹرومینٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے بنایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Next Article
Exit mobile version