Advertisement

ڈی چوک جلسے کا عنوان نیکی کی تلقین ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی چوک جلسے کا عنوان نیکی کی تلقین ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت کے خلاف نکلے تھے ان کوعمران خان کی مقبولیت کا اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ چل گیا عوام کو لیڈر کا کتنا احساس ہے، ڈی چوک جلسے کا عنوان نیکی کی تلقین ہے، منحرف ایک رکن نے فون کیا اور ہم سے معذرت کی۔

  فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کی طرف سے امید ہے اچھا فیصلہ آجائے گا، حکومت نہیں جارہی، قوم پر فخر ہے جنہوں نے ثابت کیا کہ برائی برائی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سارے شیخ چلی اکھٹے ہوئے ہیں، تمام چالیں اور مستقبل حکومت کے پاس ہیں، بادشاہ کو گرانے والوں کو پتہ نہیں تھا کتنی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ ووٹ عمران خان  کے نام پر لیا اورفریب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین سے عوام حساب مانگ رہے ہیں، منحرف اراکین  میں سے کچھ ایسے ہیں جن کو غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے رابطہ کرلیا، ووٹر نے گزشتہ روز نورعالم سے پوچھا ووٹ کس کے نام پر لیا؟

حماد اظہر نے کہا کہ اراکین سے حساب مانگنا کوئی بری بات نہیں، عمران خان کے خلاف جانے والے اراکین نے عوامی جذبات کونہیں سمجھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version