شعیب ملک نے بھی ثنا جاوید کے بارے میں انکشاف کر دیا

سوشل میڈیا پر مہم، شعیب ملک ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ثنا جاوید کے حق میں بیان دے دیا، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثنا کے حق میں ٹوئٹ پیغام جاری کیا۔
شعیب ملک نے کہا کہ میں ثنا جاوید کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، جبکہ متعدد مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ذاتی تجربے کی روشنی میں میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ہمیشہ مہربان اور شائستہ مزاج رہیں۔
شعیب ملک نے یہ بھی تحریر کیا کہ ثنا جاوید کا صرف ان ہی کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ارد گرد تمام لوگوں کے ساتھ ایسا ہی رویہ تھا۔
– I have known Sana Javed for quite sometime now & have had the opportunity to work with her multiple times, from my personal experience I can only say that she has always been kind & courteous towards me & the people around us…
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) March 12, 2022
یاد رہے کہ اداکار ثنا جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے مہم جاری ہے ثنا جاوید پر منال سلیم سمیت متعدد ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے ان کے ساتھ غیر اخلاقی اور نامناسب الفاظوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جس پر ثنا نے ان فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

