میرا جی کا نیا روپ، پہچاننا مشکل ہو گیا، تصاویر دیکھیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی نے نیا روپ دھار لیا۔
اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں اور ویڈویوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔
شئیر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ میرا جی نے تھر کا روائتی لبا س زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ا س کے ساتھ دونوں ہاتھوں میں کہنی تک چوڑیا ں بھی پہنی ہوئی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ میرا جی نے سر پر پانی کا مٹکا بھی اٹھا رکھا ہے۔
لولی ووڈ اداکارہ نے ان تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتا یاکہ اُن کا جَلد ہی نیا پروجیکٹ آنے والا ہے جس کے سلسلے میں وہ شوٹنگ کے لیے تھر میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ میرا جی نے کہاکہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے۔
میرا جی کا کہنا تھاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا تاہم دوسروں کی جانب سے اس منفی رویئے کا شکار رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔
میرا جی نے مزید کہا کہ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہئے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے۔
لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کرتے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتاہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News