Advertisement

بڑی آنکھوں والی بلی ایک دن کی میئر بن گئی

اپنی غیرمعمولی بڑی آنکھوں سے شہرت پانے والی بلی اس وقت سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔ اب اسے ریاست مشی گن کے شہر ہیل میں ایک روزہ میئر کا عہدہ بھی دیا گیا ہے۔

اس طرح یہ دنیا کی پہلی جانور ہے جسے اعزازی طور پر ایک دن کا میئر بنایا جائے گا اور اس بلی کا نام جنکس ہے۔ واضح رہے کہ مشی گن کے ایک چھوٹے سے شہر ہیل میں 100 ڈالر دے کر کوئی بھی شخص اعزازی طور پر ایک روز کے لیے شہر کا میئر بن سکتا ہے اور اس کا تعین بسا اوقات قرعہ اندازی کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے۔

جنکس کیلیفورنیا میں اپنے مالک کے پاس رہتی ہے۔ اس کی غیرمعمولی آنکھوں کی وجہ سے لوگ اس کی ہر ادا کو دیکھتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوور کی تعداد 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے اور انسٹاگرام پر چار لاکھ سے زائد مداح ہیں جو بلی کو دیکھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بلی تین سال قبل ایک گھر کے باغ میں آئی تھی۔ اس کے اصل مالکان کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن بے سود ثابت ہوئی پھر میا نامی خاتون نے اسے گود لے لیا اور اس کے سوشل میڈیا اکآونٹ بنائے۔

جب یہ بلی پائی گئی تو اس کی عمر صرف 3 ہفتے تھی اور یہ بہت کمزور اور نحیف تھی۔ اس کی بڑی آنکھوں کی وسعت میں مزید اضافہ ہوتا جاتا ہے اور ساتھ ہی پیر بھی غیرمعمولی طور پر بڑے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیدائشی طور پر نقائص کی شکار ہے اور شاید اسی وجہ سے اسے بے آسرا چھوڑا گیا تھا۔

مالکن کے مطابق اس بلی نے بہت مشکل سے چلنا سیکھا تھا۔ لیکن اب وہ بہتر ہوچکی ہے۔ اب گھر بیٹھے اس کی میئر شپ کی تقریب 24 اپریل کو ہوگی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version