ن لیگ کے خلاف پرویزالہی کا اندراج مقدمہ کے لیےعدالت سے رجوع

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی اندراج مقدمہ کی درخواست نامزد وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف دائر کی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور دو سو نامعلوم کے خلاف دائر کی گئی۔
چوہدری پرویزالہی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔ پولیس ہماری درخواست پرکارروأئی کرنے سے گریزاں ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

