Advertisement

نومنتخب اسپیکر نے تحریک انصاف ارکان کے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار دے دی

نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں پر دوبارہ کارروائی کی رولنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان میرے سامنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دوبارہ اپنے استعفے پیش کریں جن پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار دے دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  قاسم سوری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

 

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لئے ہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version