Advertisement

تحریک انصاف کے سابق وزیر نے سینئر صحافی کو گلے سے دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرکے حزبِ اختلاف کو جس صدمے سے دوچار کیا ہے، شاید ہی وہ اس سے اب نکل پائیں۔

کارروائی کے بعد پی ٹی آئی اراکین کے چہروں پر تشویش تھی اس کی جگی اب اطمینان نے لے لی ہے۔

جہاں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف سرگرم تھیں، وہیں صورت حال سے بوکھلائے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر یاسر ہمایوں نے ایک صحافی کو بھی دبوچ لیا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لیے عثمان بزدار بھی پہنچے، لیکن ایسے میں صحافیوں کو اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

اسی گرما گرمی میں موقع پر موجود صحافیوں میں شامل سینئر صحافی اخلاق احمد باجوہ کو تحریک انصاف کے سابق وزیر یاسر ہمایوں نے گلے سے پکڑلیا۔

Advertisement

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی حسن رضا نے سوال اٹھایا کہ ’یہ کیا بدمعاشی ہے، گھٹیا حرکت پر اتر آئے ہیں‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شفقت محمود میڈیا کے کیمروں کے سامنے موجود ہیں اور تمام لوگوں کی نگاہ کا محور بھی وہی ہیں، لیکن اچانک یاسر ہمایوں سینئر صحافی کو گلے سے پکڑ کر دھکا دیتے ہوئے آگے آئے اور بار بار انگلی کا اشارہ کرکے انہیں کچھ کہتے رہے، بعد میں دیگر لوگ درمیان میں آئے اور بیچ بچاﺅ کرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version