Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20 سے زائد بیکریاں سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے  کریک ڈاؤن میں 20 سے زائد بیکریاں سیل کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیاں مخلتف شہروں میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 20 سے زائد بیکریاں سیل اور متعدد پر جرمانے کردیے گئے ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ خوازہ خیلہ سوات میں کپڑوں کا رنگ استعمال کرنے، ناقص صفائی پر 5 بیکری یونٹس سیل کردیے گئے ہیں۔

سوات میں بیکری یونٹس سے سیکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں تلف کرکے  جرمانے عائد کردیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ہنگو ٹل میں بیکری یونٹ سے 1300 کلو غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کرکے یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

بنوں کے مختلف علاقوں میں بھی نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر چار بیکری یونٹ سیل کردیے گئے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں 3بیکری یونٹس سیل کرکے ہری پور میں  500 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ایبٹ آباد، پارہ چنار میں بھی غیر معیاری بیکری پراڈکٹس پر 2،2  بیکری یونٹ سیل کردیے گئے ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے مزید بتایا کہ لوئر دیر لال قلعہ میں بیکری سے  مضر صحت مٹھائیاں برآمد کرکے یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version