Advertisement

گولی مار پیتل گلی میں غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گولی مار پیتل گلی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کرنے میں ناکامی پر عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر اداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بڑا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پرغیر قانونی تعمیرات روک دیں۔

ایس بی سی اے حکام کو غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے عدالت نے سب رجسٹرار کو عمارت میں سب لیز دینے سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے گیس، بجلی اور پانی کے کنکشنز بھی منقطع کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

عدالت نے کے الیکٹرک، ایس ایس جی سی اور دیگر کو حکم دیا کہ اگر عمارت میں یوٹیلٹیز کے کنکشن فراہم نہیں کیے گئے تو عمل روک دیا جائے۔

عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

شجاعت علی درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پیتل گلی پلاٹ نمبر 11/1 سو کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر پورشنز بنانے جارہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواستیں دیں مگر کارروائی نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version