Advertisement

کون سے وٹامن آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے وٹامنز اور معدنیات کی متوازن مقدار ہونا ضروری ہے لیکن کچھ وٹامنز کی زیادتی آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن اے کے زیادہ استعمال سے ہائپروٹامنوسس نامی بیماری ہوتی ہے اور اس بیماری میں آپ کو متلی، الٹی، اور پیٹ کا درد ہوسکتا ہے علاوہ ازیں وٹامن اے کی زیادتی سے بالوں کا جھڑنا، جلد کی حساسیت، ناخنوں کا ٹوٹنا، نظر کی دھندلاہٹ یہاں تک کہ منہ کا السر بھی ہوسکتا ہے۔

وٹامن اے کی زیادتی آپ کو بے شمار بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے اور یہ وٹامن شکر قندی، سی فوڈ، پپیتا، مٹر، گوشت، دودھ اور انڈوں وغیرہ میں موجود ہوتا ہے۔

اس کی زیادتی ہڈیوں کے کیلشیئم جذب کرنے کے عمل میں بھی مداخلت کرتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہڈیاں پھول جاتی ہے اور ہڈیوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔

وٹامن اے سے جگر بھی متاثر ہوسکتا ہے، وٹامن اے کی زیادہ مقدار دیگر اعضاء کی کارکردگی میں بھی خلل پیدا کر سکتی ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے جبکہ بچوں میں وٹامن اے کی زیادتی سے وہ کوما میں بھی جاسکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار فائدے مند ہے تو اس خیال کو دل سے نکال دیں اور وٹامن اے کی مقدار کم کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version