اے آر رحمٰن کی گریمی ایوارڈز میں بیٹے کے ساتھ شرکت

مشہور بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن نے گریمی ایوارڈز میں اپنے بیٹے کے ساتھ شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نے 64 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شرکت کی۔
اے آر رحمٰن نےمائیکرو بلاگنگ وینؤب سائٹ ٹوئٹر پر اس پروقار تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
مشہور گلوکار اے آر رحمٰن کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اپنے بیٹے کے ہمراہ بیٹھے سیلفی لے رہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
All set pic.twitter.com/p2Dwk79aTw
— A.R.Rahman (@arrahman) April 4, 2022
علاوہ ازیں ایک اور ٹوئٹ میں اُنہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
گریمی ایوارڈ کی تقریب میں معروف گلوکار اے آر رحمٰن نے کالے رنگ کی پینٹ شرٹ کے ساتھ پیلے اور خاکی رنگ کی جیکٹ پہن رکھی ہے۔
Parenting 😍 pic.twitter.com/VNSQi4tbZd
— A.R.Rahman (@arrahman) April 4, 2022
اے آر رحمٰن نے اس تقریب سے اپنے تیسرے اور آخری ٹوئٹ میں تقریب کے ریڈ کارپیٹ سے ایک تصویر بھی شیئر کی۔
اس تصویر میں اُنہیں اپنے بیٹے کے ساتھ گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپیٹ پر کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

