Advertisement

پنجاب میں نئی حکومت کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے نام زیر غور

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے بعد صوبہ پنجاب میں نئی حکومت قائم ہوگئی ہے۔

نئی حکومت کی زیر اثر نئی کابینہ کی تشکیل اہم ترین مرحلہ ہے جس کے لئے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

ن لیگ کی جانب سے دو مرحلوں میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو وزارتیں دی جائیں گی جس میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا نام وزارت کے لئے زیر غور ہیں۔

اس کے علاوہ رانا مشہود احمد خان کا نام وزیرتعلیم  کے لئے زیرغور ہے جبکہ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو  صحت کی وزارت دی جائے گی اور بلال یاسین کو وزیر خوراک  بنایا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب پیپلزپارٹی سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی وزیر ہوں گئے جبکہ محسن جگنو کا نام بھی وزارت کے لئے زیر غور ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ ترین گروپ کو دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کی کابینہ میں شامل  اچھی کارکردگی والے وزراء کو پھر سے وہی قلم دان سونپے جائے گے۔

واضح رہے کہ آج حمزہ شہباز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا ہے جس کے بعد وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کام کرنے سے روک دیا گیا ۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version