Advertisement

نوازشریف سے بلاول بھٹو کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جب بھی سیاسی جماعتوں نے مل کر کام کیا بڑی کامیابی حاصل کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں لہذا ان تمام بحرانوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے جب کہ ہم مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے۔

اس ملاقات کے حوالے سے خیال کیا جارہا تھا کہ بلاول بھٹو میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے وزارتوں کے متعلق بات چیت کریں گے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بحیثیت وزیر خارجہ حلف اٹھانا تھا تاہم پارٹی میں اس عہدے کے لئے اختلافات رائے موجود ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ دیئے جانے سے ناخوش تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version