ہمارے کسی کارکن کو گرفتار کیا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ہمارے کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 70 اراکین نہیں آئے جس کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں میڈیا کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ گجرات کی ضلع کونسل نہیں ہے بلکہ پنجاب اسمبلی ہے، میڈیا کو پنجاب اسمبلی میں جانے کی اجازت دی جائے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں حلف دیتا ہوں کہ ہمارے کسی کارکن نے شیشہ نہیں توڑا تو آپ اور آپ کا بیٹا بھی حلف دیں، اگر ہمارے کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر اجلاس کو 10 دن کے لئے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔
دوسری جانب عطااللہ تارڑ نے ٹویٹر پر بھی اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پرویز الہٰی صاحب سے اپنے فرزند کو کروڑوں روپے کی بوریاں دینے کے باوجود نمبر پورے نہیں ہو رہے، اس لئے اب اجلاس آگے لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس عمر میں جن حرکتوں پر اتر آئے ہیں، عبرت کا مقام ہے، اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو کر آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، اتنی بے ایمانی نہیں دیکھی۔
پرویز الٰہی صاحب سے اپنے فرزند کو کروڑوں روپے کی بوریاں دینے کے باوجود نمبر پورے نہیں ہو رہے، اس لئے اب اجلاس آگے لے گئے ہیں۔ اس عمر میں جن حرکتوں پر اتر آئے ہیں، عبرت کا مقام ہے۔ اقتدار کی حوس میں اندھے ہو کر، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ اتنی بے ایمانی نہیں دیکھی https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/04/145825/amp/
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 5, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

