اقوام متحدہ: اب مستقل ارکان کو ویٹو کرنے کی وجہ بتانی ہو گی ؟

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عنقریب ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا جائے گا، جس کے مطابق سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کو ویٹو کا حق استعمال کرنے کی صورت میں اس کی وجہ بتانی ہو گی۔
فروری میں روسی افواج کے یوکرین سے فوری انخلاء کی ایک قرارداد روس کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد، یہ مسودہ لیٹنسٹائن نے تیار کیا ہے۔
قرارداد کے مسودے کے مطابق، ویٹو استعمال کرنے والا ملک 10 دن کے اندر جنرل اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس میں ویٹو کی وضاحت کرنے کا پابند ہو گا۔
لیٹنسٹائن کے اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ 40 سے زائد ممالک اس کے ساتھ مل قرارداد پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، جو جلد از جلد آئندہ ہفتے کسی وقت پیش کی جا سکتی ہے۔
امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ، لِنڈا تھومَس گرین فیلڈ نے کہا امریکہ اس قرارداد کا مشترکہ اسپانسر ہو گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے احتساب، شفافیت اور ذمہ دارانہ رویے کی جانب ایک اہم قدم ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد یوکرین پر حملے کے بعد روس کے خلاف عالمی اقدامات کا ہی ایک حصہ ہے، اور روس اس قرارداد کو بھی ویٹو کرنے کا موقع ضائع نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

