Advertisement

معروف باسکٹ بال کھلاڑی کو نازیبا حرکات پر بھاری جرمانہ عائد

این بے اے باسکٹ بال لیگ کے ایک میچ میں بروکلین نیٹس کے کھلاڑی کیری ارونگ کو نازیبا اشارے کرنے پر 50 ہزار امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ واقعہ بروکلین اور ہوسٹن کے کے میچ کے درمیان پیش آیا جس میں بروکلین کو صرف ایک پوائنٹ کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہوسٹن اور بروکلین کے مابین ہونے والے اس میچ کا اسکور 115-114 تھا۔

بروکلین کے کھلاڑی کیری ارونگ نے میچ کے دوران چھلانگ لگانے سے پہلے اپنی پشت پر موجود تماشائیوں کو دونوں ہاتھوں کی انگلی سے نازیبا اشارے کئے، اس کے بعد بروکلین کے لاکر روم کی طرف جانے کے بعد ایک مداح کو نازیبا الفاظ بھی کہے۔

کیری ارونگ کی اس حرکت کو ایک شائق نے اپنے موبائل پر شوٹ کر لیا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا، جو بعد میں کیری ارونگ کے لئے جرمانے کا باعث بنی۔

Advertisement
Advertisement

کیری ارونگ کے لئے جرمانہ عام سی بات ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ان پر اس سیزن کے آغاز میں کلیو لینڈ میں دوران کھیل ایک مداح کو نازیبا الفاظ کہنے پر 25 ہزار جرمانہ ہو چکا ہے۔

عام طور پر امریکہ کی این بی اے باسکٹ بال لیگ میں کھلاڑیوں پر نامناسب جملوں اور غلط اشاروں پر 15 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے لیکن کیری ارونگ پر یہ 50 ہزار ڈالرز کا جرمانہ اپنے سابقہ رویئے میں بہتری نہ لانے پر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Next Article
Exit mobile version