Advertisement

شہرہ آفاق باکسرمائیک ٹائیسن ڈیجیٹل اکھاڑے میں داخل

شہرہ آفاق باکسرمائیک ٹائیسن ڈیجیٹل اکھاڑے میں داخل

باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائیسن اپنے این ایف ٹی مسٹری باکس کلیکشن کی لانچنگ کے ساتھ نان فنجائی ایبل ٹوکنزکے اکھاڑے میں داخل ہوگئے ہیں۔

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ مصوراوراین ایٖف ٹی فن کارہینرک آریے نے ٹائیسن کلیکشن کے لیے این ایف ٹی کوڈیزائن کیا ہے۔

ہینری کی جانب سے بائنینس پرمسٹری باکس این ایف ٹی سیریز شامل کردی گئی ہے۔ بائنینس کے مطابق 2022 میں خریداروں کومفت میں تین این ایف ٹی ایئرڈراپس دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: یوکرین نے دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم کردیا

ٹائیسن این ایف ٹی سیریزمیں ان پربنائے گئے فن پارے اورٹائیسن کے پیشہ ورانہ کیریئرکی تصاویر بھی شامل ہیں۔

Advertisement

بائنینس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طورپر 15 ہزار’ مسٹری باکسز‘ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ جب کہ ہرخریدارزیادہ سے زیادہ 50 مسٹری باکسزخرید سکیں گے۔

ہرمسٹری باکس میں 5 این ایف ٹی ڈیزائن، 5 مختلف نایاب لیولز’ برونز( این)، سلور( آر)، گولڈ( ایس آر)، پلاٹینیم ( ایس ایس آر) اور ڈائمنڈ ( ایس ایس آر) کے ساتھ دیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس این ایف ٹی سیریزکے خریداروں کو اضافی انعامات بھی دیے جائیں گے۔ جن میں آرٹ ورک  کے ساتھ ’ آئرن مائیک‘ کے دستخط شدہ دستانے، نیکر، ٹی شرٹس اورموزے بھی شامل ہیں۔

نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔

سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version