Advertisement

مداح مجھ سے عقیدت کی حد تک محبت کرتے ہیں، نیلم منیر

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ مداح ان سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

نیلم منیر نے حال میں جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے‘ (ڈی ڈبلیو اردو) کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں ڈبل کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اس انٹرویو کے دوران اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

اداکارہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کئی ایوارڈز کے لئے منتخب ہونے کے باوجود بھی ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں، ایوارڈز میں نامزدگیوں کے باوجود شوز میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ دراصل ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈ کی اہمیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خواتین ان کی بڑی مداح ہیں اور وہ جب بھی ان کے ساتھ ملتی ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم پر آنکھوں پر رکھ دیتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان میں لڑکیوں کے معاملے پر اتنی سختی ہے کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پختون خاندان سے ہے اور ان کی بہنیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں مگر انہیں کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور ایسے ہی وہ شوبز میں آگئیں۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ہیروئن بننا چاہتی تھیں، اب مداح ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ ہیروئن بن گئی ہیں یا نہیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں کردار کے لیے بوڑھی عورت بننا پڑے یا پھر لڑکا بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہیں کریں گی۔

یاد رہے کہ نیلم منیر جلد ہی رومانٹک کامیڈی فلم ’چکر‘ میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، جس میں ان کے ہمراہ احسن خان، یاسر نواز، شمعون عباسی اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version