Advertisement

کرہ ارض مکمل طور پر گول کیوں نہیں؟

اگر ہم جیومیٹری باکس میں دائرہ بنانے والے آلے سے گول شکل ڈھالیں تو وہ ریاضیاتی لحاظ سے بالکل گول ہوگی۔ لیکن زمین بظاہر بالکل گول دکھائی دیتی ہے لیکن وہ بھی مکمل طور پر گول نہیں اور قطبین یا پولز سے پچکی ہوئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ شاید ہی کوئی سیارہ یا چاند مکمل طور پر گول ہو، اور اس کی وجہ بہت سادہ ہے۔

اگر ہم فٹبال کے دو مخالف کناروں کو دونوں ہاتھوں سے تھوڑا دبائیں تو عین یہ زمین کی شکل بنے گی کیونکہ خطِ استوا یعنی ایکویٹر قدرے پھولا ہوا ہے اور قطبین یعنی نارتھ پول اور ساؤتھ پول تھوڑے ہموار اور پچکے ہوئے ہیں۔

اس کی وجہ اربوں ، کروڑوں برس کا ارتقائی عمل بھی ہے جب زمین اور سیارے وجود پذیر ہورہے تھے۔ ناسا کے ماہر جیمز ٹٹل کین کے مطابق  زمین مکمل طور پر گول نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کروڑوں اربوں برس کے ارتقائی سفر میں اس کا بیرونی خول کم سخت تھا۔

اس طرح زمین کے گھماؤ کا اثر خطِ استوا پر ہوا تو ان کا ابھار زیادہ ہوگیا جو اس وقت حساس ترین آلات سے ہی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ قطبین سے مادہ تتر بتر ہوکر دور ہٹا اور وہ قدرے چپٹے ہونے لگے۔ اس طرح زمین تو کیا کوئی بھی سیارہ اور اس کے نمائندہ چاند مکمل طور پر گول دائرے کی شکل نہیں رکھتے۔

جیمز کے مطابق مرکزگریز یعنی سیٹری فیوگل فورس کے تحت جھولے میں گول گول گھومنے والے افراد باہر کی جانب لڑھکتے نظر آتےہیں۔ عین اسی طرح زمین گھماؤ سے مادہ بھی باہر کی جانب کھسکھا اور خطِ استوا سے زمین انتہائی درجے پر پھولی جبکہ اوپر کی جانب قطبین چپٹے ہوتے گئے۔ اس طرح زمین اس شکل میں ڈھل گئی جیسا کہ آج ہم دیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version